ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کروناوائرس پھیلنے کا  خوف :بنگلورو دیہی اور شہری اضلاع کی  آنگن واڑی مراکز کی چھٹیوں میں توسیع :ریاست کے دیگر اضلاع میں ڈی سی کو اختیار

کروناوائرس پھیلنے کا  خوف :بنگلورو دیہی اور شہری اضلاع کی  آنگن واڑی مراکز کی چھٹیوں میں توسیع :ریاست کے دیگر اضلاع میں ڈی سی کو اختیار

Fri, 13 Mar 2020 19:20:46    S.O. News Service

بنگلورو:13؍مارچ(ایس اؤ نیوز)ریاست کے مختلف اضلاع میں دن بدن کرونا وائرس کےمریضوں میں اضافے سے عوامی سطح پر خوف پایا جارہاہے ،خاص کر بچوں کولےکر والدین پریشان ہیں۔ حالات کے پیش نظراحتیاطی تدابیر کے طورپر  محکمہ خواتین و اطفال کے ڈائرکٹر نے سرکلر جاری کرتےہوئے بنگلورو دیہی و شہری اضلاع کے آنگن واڑی مراکز کی چھٹیوں میں توسیع کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

محکمہ کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق بنگلورو دیہی و شہری اضلاع کے آنگن واڑی مراکزکو 10مارچ سے 17مارچ تک چھٹی دی گئی ہے۔اسی طرح ریاست کے دیگر اضلاع میں حالات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس اس سلسلےمیں اپنے اختیارات کا استعمال کرتےہوئے فیصلہ لیں گے۔ آنگن واڑی مراکز کو دئیےجانے والے اناج کو حساب سے تقسیم کرتےہوئے ہرایک مستفیدین کے گھر تک پہنچائے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ 


Share: